خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، جس کی وجہ روس اور ایران پر ممکنہ امریکی پابندیوں کے خدشات بتائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق برینٹ کروڈ کے سودے 2.23 ڈالر یعنی 2.9 فیصد اضافے کے ساتھ 79.15 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں، جو تین ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے تولہ ہو گئی

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کے سودے 2.19 ڈالر یعنی 2.96 فیصد اضافے کے ساتھ 76.11 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی معیشت پر اثر انداز ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان ممالک کے لیے جو توانائی کی درآمدات پر انحصار کرتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں وفاقی حکومت نے جنوری کے لیے آر ایل این جی (ری گیسیفائیڈ لیکیفائیڈ نیچرل گیس) کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں اور اس حوالے سے اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جو اب 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جو 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *