مصباح الحق کا بیٹا فہام الحق پی ایس ایل 10 میں مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں شامل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کے بیٹے  فہام الحق کو پی ایس ایل 10 میں مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں شامل کر لیا گیا۔

پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق انڈر 19 کرکٹر فہام الحق کو پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی گولڈ کیٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔

شعیب ملک کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معاہدہ ہونے کا امکان

مصباح الحق کے صاحبزادے کے علاوہ حنین شاہ، عبید شاہ، انڈر 19 کپتان سعد بیگ اور شمائل حسین بھی مقامی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈرافٹنگ کی تقریب 13 جنوری کو لاہور میں منعقد کی جائے گی۔

editor

Related Articles