بھارت کی کٹھ پتلی حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع

بھارت کی کٹھ پتلی حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع

بھارت نے سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کر دی ہے، جس پر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عبوری حکومت کے مطابق شیخ حسینہ کا پاسپورٹ پہلے ہی منسوخ کیا جا چکا ہے، لہٰذا ویزے کی قانونی حیثیت ختم ہو چکی ہے۔

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے شیخ حسینہ کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور شہریوں کی نسل کشی کے الزامات پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ ان پر قتل، کرپشن، اور نسل کشی کے 31 مقدمات درج ہیں، جن میں سے 26 قتل کے اور 4 نسل کشی کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اے ٹی ایم استعمال کرنے والے ہوشیار رہیں، اپنی معلومات محفوظ رکھیں

عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام بنگلہ دیشی عوام کو انصاف سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ شیخ حسینہ کی ظالمانہ پالیسیوں، اپوزیشن کے خلاف سخت کارروائیوں، اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسیاں دینے جیسے اقدامات نے ان کی عوامی حمایت کو ختم کر دیا تھا۔

شیخ حسینہ پر بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اپوزیشن کے خلاف سخت اقدامات کے الزامات عائد ہیں۔ عوامی انقلاب کے بعد وہ بھارت فرار ہو گئیں، جہاں انہیں سیاسی پناہ دی گئی۔ ان کے دور حکومت میں بھارت کی حمایت اور مسلم دشمن پالیسیوں کے باعث ان کی مقبولیت میں شدید کمی واقع ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *