پاکستانی ترسیلات زر میں 33 فیصد اضافہ، پہلی ششماہی میں 17.8 ارب ڈالر موصول

پاکستانی ترسیلات زر میں 33 فیصد اضافہ، پہلی ششماہی میں 17.8 ارب ڈالر موصول

کراچی: پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے باوجود، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر میں 33 فیصد اضافہ کیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3.08 ارب ڈالرز وطن بھیجے جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیرونِ ملک کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر 17.8 ارب ڈالر ترسیلات زر کی صورت میں موصول ہوئے، جو مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے 13.4 ارب ڈالرز کے مقابلے میں 32.8 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، دسمبر 2024 میں ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ ہوا۔

سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے آئیں جن کی مالیت 770.6 ملین ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ تھیں۔ متحدہ عرب امارات سے 631.5 ملین ڈالر، برطانیہ سے 456.9 ملین ڈالر اور امریکہ سے 284.3 ملین ڈالر بھیجے گئے۔
اس کے علاوہ، یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 360.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ترسیلات زر میں اس اضافہ کے باوجود، پاکستان کی معیشت میں بیرون ملک پاکستانیوں کے کردار کو اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ ان رقوم نے ملک کی معاشی حالت کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *