ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کیلئے خریداری مشکل ہو جائے گی، چیئرمین ایف بی آر

ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کیلئے خریداری مشکل ہو جائے گی، چیئرمین ایف بی آر

 چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کیلئے خریداری مشکل ہو جائے گی۔

لاہور الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غریب ملک ہے جہاں لوگوں کی ٹیکس انکم ہی نہیں ہے، 60 فیصد لوگوں کی آمدن اتنی ہے کہ ٹیکس نیٹ میں ہی نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ  6 لاکھ 70 ہزار لوگ انکم ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں جن میں بہت امیر لوگ بھی شامل ہیں، پاکستان میں 2 ٹریلین روپے کا ٹیکس گیپ ہے،جو ٹیکس نیٹ پر پورا اترتے ہیں وہی ٹھیک سے ٹیکس نہیں دے رہے۔

اسلامی دنیا کے تعلیمی سربراہان کی کانفرنس میں اہم فیصلے

چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ ٹیکس سسٹم کا ڈیزائن 5 فیصد لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے، سسٹم کیسے ٹھیک کرنا ہے یہ ٹی وی پر بتانے والے خود ٹیکس نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس سے زیادہ ٹیکس لینا چاہیے تھا اس سے نہیں لے پائے، اسی وجہ سے  تنخواہ دار طبقے کو شامل کیا گیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کو علم ہے کہ بعض چیزوں پر ٹیکس ریٹ کم ہونا چاہیے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ قانون لا رہے ہیں ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کے لئے  خریداری مشکل ہو جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *