Skip to content
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا دو لاکھ 80 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 1201روپے کے اضافے سے دس گرام سونا دو لاکھ 40 ہزار 741 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 14ڈالربڑھنے سے فی اونس سونا 2690 ڈالر کا ہوگیا ہے۔