تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات حوالے سے چلنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات حوالے سے چلنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چھٹیوں میں کوئی اضافی توسیع نہیں کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، محکمہ تعلیم پنجاب نے سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کی ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کی مدت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پیر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

محکمہ تعلیم نے والدین اور طلبہ کو ان بے بنیاد افواہوں سے بچنے کی ہدایت کی ہے جو تعطیلات میں اضافے سے متعلق ہیں۔

سیکرٹری سکولز اینڈ ایجوکیشن، خالد نزیر وٹو نے بھی کہا کہ اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام اسکولوں میں تعطیلات 20 دسمبر کے بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی، اور یہ تعطیلات 10 جنوری تک جاری رہیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *