خیبرپختونخوا حکومت کا خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی  مالی معاونت کی جا ئیگی۔

خیبر پختونخوا کی حکومت نے انقلابی قدم اٹھاتے صوبے کے عوام کی زندگی کو مالی تحفظ دینے کی تیاریاں کر لی ہیں۔

 وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کاکہنا ہے کہ  60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کرجائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔

 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے، خیبرپختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا میں خاتون کو خواب نے لکھ پتی بنا دیا

قبل ازیں  خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا تھا  کہ صوبائی حکومت نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بعد عوم کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کیا ہے اور اس فلاحی اسکیم کا مقصد غریب اور کمزور طبقے کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

editor

Related Articles