سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز میں 9 خوارج کوجہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسالی کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پہلا آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران چھ خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ دو خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین خوارج ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نہ صرف سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے بلکہ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے۔
پاک فوج کہنا ہے کہ علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں۔