عمران خان نے چوری چھپانے کے لیے القادر ٹرسٹ بنایا ، طلال چودھری

عمران خان نے چوری چھپانے کے لیے القادر ٹرسٹ بنایا ، طلال چودھری

 (ن) لیگ کےرہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے القادر ٹرسٹ اس لیے بنایا تاکہ وہ اپنی چوری چھپا سکیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران طلال چودھری کا کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل آنےوالا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانوی ایجنسی نے190ملین پاؤنڈ کیس کی انکوائری کی ، جو پیسے قومی خزانے میں آنے تھے وہ کاروباری شخصیت کی جیب میں ڈالے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان

پی ٹی آئی دور حکومت میں بند لفافے میں معاہدہ کابینہ کےسامنےپیش کیا گیا۔ مسلم لیگی رہنما ء کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں پس پردہ شہزاد اکبرنےتاجر شخصیت سےملاقات کی، بانی پی ٹی آئی اس سارےمعاملےمیں پورے ملوث تھے، 190ملین پاؤنڈ کےبدلے زمین حاصل کی ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان رمضان کے پہلے یا دوسرے ہفتے جیل سے باہر ہونگے، شیرافضل مروت کا دعویٰ

190ملین پاؤنڈ کی چوری کو چھپانے کیلئے القادر ٹرسٹ بنایا گیا۔ طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بنی گالہ منی گالہ بن گیا تھا، اس دوران لین دین ہوتا رہا، بشریٰ بی بی کمیشن لیتی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *