پرائیویٹ ادارے بھکاری اور منشیات فروشوں کو سعودی عرب نہ بھیجیں: طاہر اشرفی

پرائیویٹ ادارے بھکاری اور منشیات فروشوں کو سعودی عرب نہ بھیجیں: طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جمعہ کے دن سے پرائیویٹ حجاج کی بکنگ شروع ہو چکی ہے، پرائیویٹ ادارے بھکاری اور منشیات سپلائرز کو سعودی عرب نہ بھیجیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعود ی حکام نے حج کے فوری بعد حج انتظامات شروع کر د ئیے تھے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کسی پاکستانی کمپنی پر پابندی نہیں عائد کی ۔ اوورسیز پاکستانی بھی پاکستانی گروپوں کے ساتھ حج کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے چوری چھپانے کے لیے القادر ٹرسٹ بنایا ، طلال چودھری

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسرائیلی نقشہ دہشت گردی کا نقشہ ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئی بھی بھکاری حج اور عمرہ پر نہ جائے، بھیک مانگنے والے بڑے بڑے گرو ہوں کو روکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی پرائیویٹ ادارہ بھکاریوں کو ویزا جاری نہیں کرتا ، بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف شکایت ثابت ہوگئی تو معافی نہیں دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *