حکومت کا نئی ​​نوکریوں کے لیے اشتہارات اور بھرتیوں کا عمل محدود کرنے کا فیصلہ

حکومت کا نئی ​​نوکریوں کے لیے اشتہارات اور بھرتیوں کا عمل محدود کرنے کا فیصلہ

فنانس ڈویژن نے 2025-26 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے وزارتِ خزانہ اور تمام وزارتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ گزشتہ تین سال سے تمام خالی اسامیوں کو PAOS ریگولیشنز کے مالیاتی انتظام اور اختیارات کے مطابق ختم اور محدود کر دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اخراجات کو متوازن اور ہموار کرنے کے لیئے تمام وزارتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ گزشتہ تین سالوں سے موجودخالی اسامیوں کو PAOS ریگولیشنز کے مالیاتی انتظام اور اختیارات کے مطابق ختم اور محدود کر دی جائے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، فنانس ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام خالی/بے کار آسامیاں (تین سال سے زائد عرصے سے خالی/بیکار پڑی ہیں) کو PAOS ریگولیشنز کے مالیاتی انتظام اور اختیارات کے مطابق رپورٹ کرنے اور ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈویژنز/محکموں/سب آرڈینیٹ دفاتر/تنظیموں/اداروں میں فنانس ڈویژن کی پیشگی منظوری کے علاوہ کوئی نئی پوسٹ نہیں بنائی جائے گی۔ وزارت نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو 6 فروری 2025 تک منظور شدہ، بھری ہوئی اور خالی آسامیوں کے بارے میں جامع تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت نے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31 جنوری 2025 تک منظور شدہ پوسٹوں کی حیثیت سے متعلق ڈیٹا جمع کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *