حکومت کا بہتر نتائج کیلئے اقتصادی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی محاز پر بڑی تبدیلیوں کے پیشِ نظر اپنی اقتصادی ٹیم میں ردو بدل کا اعادہ کرتے ہوئے اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس سیکرٹری امداد اللہ بوسال کو ورلڈ بنک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کئے جانے کا امکان ہے جبکہ ڈاکٹر توقیر شاہ، جو اس وقت ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، توقع ہے کہ وہ پاکستان واپس آئیں گے اور انہیں وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا اور وزیر اعظم کی اقتصادی ٹیم میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال اور سینئر بیوروکریٹ اویس منظور سمرا کو فنانس سیکرٹری کے عہدے کے لیے نامزد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اگر راشد محمود لنگڑیال کو سیکرٹری خزانہ مقرر کیا جاتا ہے تو BS-21 کے افسر (ان لینڈ ریونیو سروس) حامد عتیق سرور ممکنہ طور پر ایف بی آر کے اگلے چیئرمین بن جائیں گے۔

editor

Related Articles