پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بطور ممبر اسمبلی و کور کمیٹی مذاکراتی عمل کا مکمل ادراک ہے، بطور ممبر اسمبلی و کور کمیٹی شیر افضل مروت کو کسی مذاکراتی ٹیم ممبر کے خلاف بیان نہیں دینا چاہیے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے جاری مذاکرات کے حوالے سے بھی سخت کمنٹس دیے، شیر افضل مروت نے ایسے بیانات دے کر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے، بانی پی ٹی آئی کے سامنے شیر افضل مروت کا معاملہ رکھا گیا، بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیے۔

یہ بھی پڑھیں : بی این پی رہنما اختر مینگل کے بڑے بھائی میر ظفر اللّٰہ مینگل انتقال کر گئے

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل نے نتائج کا سوچے بغیر بات کی اور ایک سے زیادہ مرتبہ پارٹی کو نقصان پہنچایا، یہ شوکاز ایک سے زائد مرتبہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر جاری کیا جا رہا ہے، 7 دن کے اندر شوکاز کا جواب دیں ورنہ پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شیر افضل مروت نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کو عمران خان کے سامنے بھی اٹھائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *