جاپان میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ بھی جاری

جاپان میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ بھی جاری

 جاپان کے جنوب مغربی علاقے کویوشو میں 6.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، سونامی کی وارننگ بھی جاری کر  دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی ہے اور اس کی گہرائی 37 کلومیٹر تھی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے بعد عالمی معیشت پر ممکنہ اثرات ؟ گاڑیوں اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

جاپانی حکام کے مطابق سمندر میں ایک میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں، میازاکی اور کوچی کے ساحلی علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

جنوبی جاپان میں موجود ایٹمی پاور پلانٹس معمول کے مطابق چل رہے ہیں، زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *