کراچی کنگز کو چھوڑنے والے شعیب ملک کو سپلمنٹری کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے منتخب کر لیاہے جبکہ سرفراز احمد میں کسی فرنچائز نے کوئی دلچسپی نہیں لی۔
اس بار سرفراز احمد پی ایس ایل نہیں کھیلیں گے، انہوں نے اس بار خود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں دیتے ہوئے ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جان ہیں، ہم ان کو چھوڑ نہیں سکتے، آپ انہیں ایک نئے رول میں دیکھیں گے۔