اٹک میں 800 ارب روپے مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کا دعویٰ

اٹک میں 800 ارب روپے مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کا دعویٰ

سابق نگران صوبائی وزیر معدنیات کی جانب سے ضلع اٹک میں سونے کے وسیع ذخائر کی دریافت کا دعویٰ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق نگران صوبائی وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹک میں 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن کی مالیت 800 ارب روپے کے قریب ہے جو کہ امریکی ڈالر میں 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوگئی

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ یہ ذخائر اٹک میں 32 کلومیٹر کی پٹی پر دریافت ہوئے ہیں۔ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے اس انکشاف کی تصدیق کی ہے، جس سے پنجاب کے قدرتی وسائل کی زبردست صلاحیت اجاگر ہوئی ہے۔

ان کے مطابق جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے اس سلسلے میں 127 مختلف مقامات سے نمونے اکٹھے کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سنگ میل پاکستان کے معدنی وسائل کی دریافت کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو نہ صرف معاشی بحالی کا باعث بنے گا بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی راہ بھی ہموار کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *