پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی جس دن بنی اسی روز 2مطالبات بتا دیے گئے تھے جبکہ حکومتی کمیٹی کا مطالبہ تھا کہ ڈیمانڈ تحریری طورپر پیش کریں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پی ٹی آئی کے مابین جاری مذاکراتی عمل کے حوالے سے موجود تحریری مظالبات کے حوالے سے ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی جس روز تشکیل دی گئی اسی روز پی ٹی آئی نے اپنے دو بنیادی مطالبات بتا دیئے تھے اور پاکستان تحریکِ انصاف نے حکومتی کمیٹی کو کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے دیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی اعتراف کرتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں تاخیر ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے تو کہہ دیا کہ ملاقات ہوتی ہے یا نہیں مطالبات تحریری دیدیں۔ جیل مینول کی بات کرتے ہیں سنگجانی جلسے کے وقت تو صبح جیل کھل گئی تھی لیکن گزشتہ چند دنوں سے ملاقات کے بلاجواز تاخیر رواں رکھی گئی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے خود کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ لیے بغیر مذاکرات نہیں کرسکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم مذاکرات کے حوالے سے آغاز سے ہی غیر سنجیدہ رویہ اپنائے ہوئے ہے دوستی جانب حکومتی وزراء کے غیر زمہ درانہ بیانات نے مذاکراتی عمل کے آگے بڑھنے میں ایک رکاوٹ ہے۔