یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے پر پیش رفت، بائیڈن

یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے پر پیش رفت، بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے اور یرغمالیوں کی رہائی پر مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے امیر قطر شیخ تمیم سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا، جس میں فریقین نے جنگ بندی کے لیے مشترکہ کوششوں پر گفتگو کی۔

مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی توقع ہے، جس کے تحت ابتدائی طور پر 30 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا جا سکتا ہے۔ دریں اثنا، مقبوضہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 45 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ شمالی غزہ میں جھڑپوں کے دوران 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے پتلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ،فائنڈ این 5 جلد لانچ ہونے کو تیارہے

یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *