اسلام آباد احتجاج ، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز و دیگر رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع

پی ٹی آئی احتجاج کے کیس میں چییرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، شبلی فراز و دیگر رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع کردی گئی  ۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی احتجاج  سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

 دورانِ سماعت ملزمان شبلی فراز،بیرسٹر گوہر،سردار مصروف،سلمان اکرم راجا  و دیگر پیش ہوئے، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلا کی عبوری ضمانتوں میں 25 جنوری تک توسیع  کردی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *