لاہور: ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی، 9 گرفتار

لاہور: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے حوالہ ہنڈی کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 رکنی گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں محمد حنیف، محمد عرفان، فرحان جاوید، حامد ریاض خان، عبدالرحمان، شہریار احمد، محمد عمران، محمد فاروق اور مختار علی شامل ہیں۔

ملزمان کو لاہور کے ڈی ایچ اے علاقے سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ کرنسی ایکسچینج کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان سے بڑی مقدار میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ برآمد کی جانے والی رقم میں 1 کروڑ 10 لاکھ پاکستانی روپے، 708 امریکی ڈالر، 2145 اماراتی دینار، 275 برطانوی پاؤنڈ، 1500 کینیڈین ڈالر، 600 چینی یوآن، 225 قطری ریال، 314 عمانی ریال اور 100 ساؤتھ افریقی رنڈ شامل ہیں۔

ملزمان سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں، فون اور دیگر اہم شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں، جو ان کے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کرتے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے اور ان کے اس غیر قانونی کام سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا تھا۔

ایف آئی اے لاہور زون کے ڈائریکٹر سرفراز خان ورک نے کہا کہ ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا تاکہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے افراد کو سخت سزائیں دی جا سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *