لاہور: 9 مئی کے واقعات میں ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 فروری تک توسیع کر دی۔
عدالت میں سماعت کے دوران فواد چودھری، اسد عمر اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹس پیش کیے گئے۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی کی درخواستیں بھی دائر کی گئیں، جس میں ان کا موقف تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئی ہیں، اور آج فیملی ملاقات کا دن ہے، اس لیے ان کی حاضری معافی کی جائے
عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد عمر، عمر ایوب، فواد چودھری سمیت تمام 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12 فروری تک توسیع کر دی۔