کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان

کویت میں اسراء والمعراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کویتی سول سروس کمیشن نے اسراء والمعراج کے لیے تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز جمعرات، 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک ہوگا۔

شب معراج اسلامی روایت میں ایک اہم واقعہ ہے جو پیغمبر اسلام ﷺ  کے معجزانہ سفر اور معراج کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اگرچہ اسرا وال معراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو آتا ہے لیکن کویتی کابینہ نے رہائشیوں کے لیے ایک بڑے ویک اینڈ کی سہولت کے لیے اس تہوار کو جمعرات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مجھے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں  : اسد عمر

اس مدت کے دوران، تمام سرکاری محکمے اور عوامی ادارے بند رہیں گے جس کے بعد اتوار 2 فروری کو باقاعدہ کام دوبارہ شروع ہو گا۔

منفرد آپریشنل ضروریات کے حامل ادارے، جیسے ضروری خدمات، اپنی تعطیلات کے شیڈول کو اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق ترتیب دیں گے تاکہ بلا تعطل کارروائیوں کو یقینی بنایا جا سکے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *