ریاست مخالف پراپیگنڈا کرنے کا الزام، معید پیرزادہ کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج

ریاست مخالف پراپیگنڈا کرنے کا الزام، معید پیرزادہ کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج

وفاقی تحقیقیاتی ادارے ( ایف آئی اے) میں صحافی و اینکر پرسن معید پیرزادہ کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد نے صحافی معید حسن پیرزادہ ولد پیرزادہ غلام محی الدین کے خلاف ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی۔ ایف آئی آر نمبر 19/2025، پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کی دفعات 9، 10 اور 11 کے تحت درج کی گئی ہے۔ معید پیرزادہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ @pirzada497 کے ذریعے ایسی ویڈیوز شیئر کی خلاف ورزیاں کیں جو حقائق کو مسخ کرتی ہیں، بدامنی کو ہوا اور عوام اور افواجِ پاکستان کے درمیان نفرت کو جنم دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد: شہباز گل کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج

ایف آئی آر کے مطابق ان ویڈیوز میں پاکستان کی فوجی قیادت کے خلاف کرپشن اور رشوت میں ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ اس قسم کا مواد مسلح افواج میں تفریق پیدا کرنے اور ریاست کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ معید پیرزادہ کے اقدامات ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کو متاثر کرنے، دشمنی کو بڑھاوا دینے اور ریاست کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے لیے کیے گئے۔ مذکورہ بالا حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارش کی جاتی ہے کہ براہ کرم قانون کے مطابق مذکورہ بالا فرد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *