بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کمر الحسن نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
دونوں کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، دوران ملاقات خطے میں ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر وسیع تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، آرمی چیف نے جنوبی ایشیا اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے پاک فوج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف انتھک جنگ میں مسلح افواج کی جانب سے دی گئی بے پناہ قربانیوں کا اعتراف کیا۔