دو بنیادی نکات پر مزاکرات ہونگے اور مینڈیٹ کے معاملے پر موقف پر قائم ہیں: بیرسٹر گوہر

دو بنیادی نکات پر مزاکرات ہونگے اور مینڈیٹ کے معاملے پر موقف پر قائم ہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں اور اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیے تاہم پی ٹی آئی دو بنیادی نکات پر مزاکرات کی ٹیبل پر بیٹھے گی اور مینڈیٹ کے موقف پر قائم رہیگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر نے مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دو بنیادی نکات کیساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھے گی اور مینڈیٹ کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم رہیگی۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتے، فیصلے کا تعلق مذاکرات کے ساتھ نہ ہونا چاہیے اورنہ ہے۔

مزید پڑھیں: مذاکرات کا مقصد ڈیل نہیں، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ہے: شیخ وقاص اکرم

بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کوئی ڈیل نہیں، 2 نکات پر مذاکرات ہوں گے، مینڈیٹ کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہیں، درخواستیں التوا پر ہیں، 4 ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں اور ٹیبل پر مذاکرات ہونے چاہئیں، پرامید ہیں، اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *