میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں 2025 کی پہلی اور بڑی تبدیلی کا عندیہ

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں 2025 کی پہلی اور بڑی تبدیلی کا عندیہ

میٹا نے واٹس ایپ میں 2025 کی پہلی بڑی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو میسجنگ ایپ کے ہر پہلو کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں اے آئی ٹیب کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کمپنی کے متعدد اے آئی ٹولز کو استعمال کرسکیں۔

رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹیب میں مختلف فیچرز موجود ہوںگے جیسے ایک فیچر مقبول اے آئی کریکٹرز کا ہوگا، آپ مختلف اے آئی بوٹس سے متعدد موضوعات پر چیٹ کرسکیں گے۔

اسی طرح اے آئی سے تیار کردہ سٹیکرز، تصاویر اور میٹا کے اے آئی سرچ انجن جیسے فیچرز بھی وہاں دستیاب ہوں گے ، اے آئی سٹیکرز اور تصاویر کا آپشن تو ابھی بھی دستیاب ہے مگر اس نئی تبدیلی سے سب کچھ ایک جگہ اکٹھا کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان پاکستان کے نئے اسپن بولنگ کوچ قرار

درحقیقت اس ری ڈیزائن کا مقصد ہی اے آئی کو زیادہ واضح  کرنا ہے تاکہ ان ٹولز کے استعمال میں اضافہ ہو اوراس نئی تبدیلی سے کمیونیٹیز ٹیب متاثر ہوگی کیونکہ اسے ختم کرکے چیٹس ٹیب کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں کاسٹیوم اے آئی بوٹس پر کام کیا جا رہا ہے، واٹس ایپ میں یہ نیا اضافہ انسٹا گرام کے اے آئی اسٹوڈیو سے زیادہ بہتر ہوگا۔

ابھی یہ کہنا حتمی نہیں کہ کتنے افراد اپنے کاسٹیوم اے آئی بوٹس تیار کرنے کے خواہشمند ہیں، زیادہ تر تو پہلے سے دستیاب بوٹس سے بات کرکے ہی مطمئن ہو جائیں گے یا حقیقی انسانوں سے چیٹ کو ترجیح دیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *