حکومتی گرانٹس بے سود، خیبرپختونخوا کی 34 جامعات ایک بار پھر شدید مالی مشکلات کی زد میں

پشاور: ہر گزرتے دن کے ساتھ خیبرپختونخوا کی جامعات کو درپیش مالی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

جامعات کی گنگال خزانے کو کئی بار صوبائی حکومت کی جانب سے گرانٹس جاری ہونے کے باوجود بھی مالی معاملات قابو میں نہ آسکے۔

آزاد ڈیجیٹل کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت نے گزشتہ سال 1 ارب 90 کروڑ روپے کا گرانٹس جاری کیا جبکہ رواں مالی سال میں بھی اب تک 1 ارب 50 کروڑ روپے کا فنڈز جاری کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق صوبے کی 34 جامعات کو اب بھی صرف تنخواہوں اور پنشن کے لیے اربوں روپے درکار ہے۔

دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کی 34 جامعات ایک بار پھر مالی مشکلات کی زد میں آگئی ہے جس کے باعث انہیں انتظامیہ اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جامعات کو سالانہ 15 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔
سال 2023-2024 میں جامعات کے اخراجات 37 ارب ریکارڈ کئے گئے، جبکہ آمدن 22 ارب روپے ہوئی ہے۔ آمدن اور اخراجات میں واضح اور بڑے فرق کے باعث صوبے کی 34 جامعات کو سالانہ 15 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ 4 سالوں کے دوران جامعات نے اپنی آمدن 84 فیصد بڑھائی ہے۔ لیکن تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافے سے آمدن اور خسارے میں اضافہ ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق تنخواہوں اور پنشن 150 فیصد سے بڑھ 200 فیصد ہوگیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی جامعات کی مالی مشکلات میں اس وجہ سے بھی اضافہ ہوا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملنے والا سالانہ 9 ارب 40 کروڑ کا گرانٹ 2018 سے بند ہے۔ تقریبا 6 سالوں سے گرانٹ نہیں مل رہا ہے جس سے مالی مشکلات بڑھ گئے ہے۔ شدید مالی مشکلات کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے گزشتہ 1 ارب 90 کروڑ اور رواں سال 1 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد بطور گرانٹ ان ایڈ جاری کئے ہے۔ دستاویزات کے مطابق صوبے کی 34 جامعات کو اس وقت 13 ارب 90 کروڑ روپے صرف تنخواہوں اور پنشن کے لیے درکار ہے۔ کیونکہ اس وقت جامعات کو 6 ارب 57 کروڑ روپے پنشن اور 7 ارب 32 کروڑ روپے تنخواہوں کے لیے درکار ہے۔

دستاویز کے مطابق کمزور مالی صورتحال کے باعث صوبائی حکومت نے جامعات کے لیے مزید 3 ارب روپے بطور گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی، یہ فنڈز 3 مرحلوں میں جاری کی جائے گی۔ ہر مرحلے میں 1، 1 ارب روپے جاری ہوگی

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد جامعات کو 3 ارب روپے جاری کی جائے گی جس سے کافی حد تک جامعات کے مالی مشکلات پر قابو پانا ممکن ہو جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *