پاک امریکا اتحادی: دہشت گردی کے خلاف جنگ پر جان کربی کا اہم بیان

پاک امریکا اتحادی: دہشت گردی کے خلاف جنگ پر جان کربی کا اہم بیان

واشنگٹن: امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا اور پاکستان کبھی بھی اتحادی نہیں رہے ہپں۔

واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے جس میں کہا گیاہو کہ دونوں اہم اتحادی ممالک رہے ہو، انہوں نے بائیڈن انتظامیہ کی خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شراکت داری برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا تاہم دونوں اس ضمن میں کبھی بھی پارٹنرز نہیں رہے۔ میڈیا کے مطابق جان کربی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کوئی رسمی اتحاد نہیں تھا، تاہم دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سرحد پار سے آنے والی دہشت گردی کے اثرات کا شکار ہیں اور امریکا ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اس حوالے سے تعاون کرتا رہے گا۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا کا پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کا عزم تبدیل نہیں ہوگا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کیا ہے۔

امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور امریکا عالمی سطح پر اس کے خلاف مختلف ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ امن قائم رکھا جا سکے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کا مقصد عالمی سیکیورٹی کو فروغ دینا ہے اور اس میں پاکستان کے ساتھ جاری شراکت داری اہم ہے۔

امریکائی ترجمان کی اس بیان کے بعد امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر نئے سوالات سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں، خاص طور پر اس تناظر میں کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کی شراکت داری اور تعاون کس نوعیت کا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کئی بار امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملے ہیں، لیکن دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرتے رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *