چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے آگئیں ، شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے آگئیں ، شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور: پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا تعین کر لیا گیا ہے، جس کا مقصد کرکٹ شائقین کو میدانوں کی رونقیں بحال کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی کم از کم ٹکٹ کی قیمت 1,000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ وی وی آئی پی کیٹیگری کے ٹکٹ 25,000 روپے تک جا سکتے ہیں۔ ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے فسادات میں شامل مجرمان کا احتساب ضروری ہے: علی امین گنڈا پور

مزید یہ کہ پاکستان میں ٹکٹوں کی قیمت پاکستانی روپے میں مقرر کی جائے گی، تاہم دبئی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ ڈالرز میں فروخت کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے پی سی بی اور آئی سی سی حکام کے درمیان اہم مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔

یہ فیصلہ شائقین کو ایک یادگار تجربہ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف طبقوں کی پہنچ میں رکھی گئی ہیں تاکہ ہر کوئی اس عالمی ایونٹ کا حصہ بن سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *