آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کپتان اور لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی موت کو چار سال گزر گئے ہیں، اور اس دوران ان کے انتقال کی وجوہات پر دوبارہ بحث چھڑ گئی ہے۔
52 سالہ شین وارن 2022 میں تھائی لینڈ کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں ان کے بیٹے جیکسن وارن نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں کووڈ-19 ویکسین ان کی موت کی وجہ بنی۔ تاہم جیکسن نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے والد کو کچھ صحت کے مسائل لاحق تھے، جنہوں نے ان کی صحت پر اثر ڈالا تھا۔
جیکسن وارن کے مطابق، والد کی موت کی خبر ملنے کے بعد انہوں نے حکومت اور ویکسین کو مورد الزام ٹھہرایا تھا، لیکن بعد میں اپنے خیالات کو عوامی سطح پر بیان نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ شین وارن نے متعدد ویکسین ڈوزز لی تھیں، حالانکہ وہ اس کے خواہشمند نہیں تھے، بلکہ پیشہ ورانہ تقاضوں کے باعث ایسا کرنا پڑا تھا۔
Shane Warne’s son has spoken out about his father’s death.
Jackson Warne claims the COVID vaccine played a role in the cricket legend’s passing.
He says “I definitely think it was involved.”
Listen to the details HERE.
🎧https://t.co/SRNPdWlnVE🎧 pic.twitter.com/s7WYM4f2H8
— Ben Fordham Live (@BenFordhamLive) April 13, 2026

