این آر او کی ضرورت نہیں: ہمارے خلاف تمام کیسز جعلی ہیں،شبلی فراز

این آر او کی ضرورت نہیں: ہمارے خلاف تمام کیسز جعلی ہیں،شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پارٹی کے خلاف تمام مقدمات جعلی اور بوگس ہیں، اور نہ ہی پی ٹی آئی کو کسی این آر او کی ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم این آر او مانگتے تو بہت پہلے مانگ چکے ہوتے، اب اس کا کوئی فائدہ نہیں، اس لئے مانگنے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع

شبلی فراز نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے کہا کہ ان واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں اتنی گرفتاریاں نہیں ہوئیں اور آج بھی ہم عدالت میں کیس کی پیشی کے لئے آئے ہیں۔

مذاکرات کے بارے میں پوچھے جانے پر شبلی فراز نے کہا کہ مذاکرات جاری رہیں گے اور القادر ٹرسٹ کے حوالے سے جو بھی فیصلہ آئے گا، 190 ملین پاؤنڈ خان کے پاس نہیں گئے، بلکہ وہ حکومت کے پاس گئے ہیں۔
انہوں نے 2024 کے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو انتخابات کرائے وہ تاریخ کے بدترین انتخابات تھے، اور جن ممالک میں شفاف انتخابات ہوئے، وہاں ترقی ہوئی۔ شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ ریٹائرمنٹ کی ڈیٹ جس کی بھی آئے، اسے ریٹائرڈ ہونا چاہیے، کیونکہ سیاسی بے یقینی میں نوجوانوں کو مستقل نظر آئے گا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

26 ویں ترمیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس کی مخالفت کی تھی، کیونکہ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے اور اس میں کسی کو فائدہ یا نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ شبلی فراز نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کے پیچھے چھپ کر حکومت کر رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *