مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کی بڑی پیشکش

مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کی بڑی پیشکش

پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے، ایسے میں انہیں اہم پیشکش کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جنہیں انتخابی نتائج پر اعتراض ہے، وہ بتائیں، ہم وہ حلقے کھولنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان سمجھتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، تو ہم ان کے تمام حلقے کھول دیں گے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کروائے گئے انتخابات تاریخ کے بدترین انتخابات تھے، اور ملک کو سیاسی عدم استحکام نے گھیر رکھا ہے۔ انہوں نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے۔

شبلی فراز نے القادر ٹرسٹ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے سے متعلق مذاکرات جاری رہیں گے، اور 190 ملین پاؤنڈ کی رقم حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں گئی تھی، عمران خان کے پاس نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *