حکومت اپوزیشن مذاکرات، اپوزیشن نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کر دیا

حکومت اپوزیشن مذاکرات، اپوزیشن  نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کر دیا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے اپنا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن مینڈیٹ کی واپسی کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی نے دو کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اور عمران خان سمیت سیاسی مقدمات میں قید کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہمیں کسی سیاسی کارکن کا نام یا مقدمے کا حوالہ نہیں دیا گیا، جس کیلئے ہم نے اپوزیشن سے سیاسی مقدمات میں قید کارکنان کی فہرست مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اپوزیشن نے ہلاک یا زخمی کارکنان کی کوئی فہرست نہیں دی۔ اگر 12 لوگ مارے گئے ہیں تو ان کے نام ہی دیدیں۔ اپوزیشن نے لاشوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی پرتحقیقات کا معاملہ پہلے سے سپریم کورٹ میں ہے جبکہ عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر جوڈیشل طریقہ کار پورا ہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ حکومتی کمیٹی جو جواب دے گی وہ حتمی ہوگا۔

مزید پڑھیں: معاملات طے،عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

اس حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن نے تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کر دیے ہیں، حکومت مطالبات کا جائزہ لے کر تحریری طور پر اپنا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے مطالبات رکھنے کی بجائے حکومت کیخلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے عمران خان سے پھر ملاقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن کے مطالبے پر جلد عمران خان سے ملاقات کروا دی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں شامل تمام پارٹیاں ملکر اپنی رائے دیں گی۔ پی ٹی آئی نے 7 دن کے اندر جواب دینے کا کہا ہے۔ پی ٹی آئی نے مطالبات پیش کرنے میں 42 دن لگائے ہیں۔ اگر معاملات آگے بڑھتے ہیں تو 31 جنوری کی ڈیڈلائن نہیں ہونی چاہئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *