عمران خان نے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں، شیر افضل مروت

عمران خان نے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں روزانہ کے شوکاز نوٹسز سے بہت تنگ آگیا ہوں، عمران خان نے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر 6 ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے کہ آپ نے یہ بیان دیا ہے، کوئی بیان نہیں بلکہ جواب دیا ہو تا ہے۔ اگر مجھے پارٹی میں رکھتے بھی ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کا معلوم ہے، پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کا دعوٰی

انہوں نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ وہ میرے خلاف بات کرے گا اور میں خاموش رہوں گا تو یہ ممکن نہیں۔ میں جس قبیلے سے ہوں وہ اپنے مرشد کیلئے جان دینے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں کہ عمران خان جن لوگوں کے نرغے میں ہیں وہ ان کے کان بھر رہے ہیں۔ کچھ لوگ عمران خان سے جاکر غلط بیانیاں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کل بیرسٹر گوہر کو اپنا موقف دے رہاہوں۔ پارٹی کے لوگوں نے میرے خلاف بیانات دیے، اس کے بعد میں نے جواب دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *