پی ٹی آئی اپنے کسی بھی مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹ رہی، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی اپنے کسی بھی مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹ رہی، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آپ مذاکراتی کمیٹی کے نام پر قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی اپنے کسی بھی مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹ رہی۔

شیخ وقاص اکرم کاایک بیان میں کہنا تھا کہ انصاف کیلئے آخری دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔ ہم لڑتے رہیں گے اور ہر فورم پر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ انگیج کیا، آپ کیساتھ نہیں کیا کیونکہ آپ چور ہیں، ہم فرار ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کوتفصیلات دوبارہ دیدیں گے، ہم نے تمام مطالبات تحریری طور پر حکومت کے سامنے رکھ دیے۔ حکومتی وزرا پریس کانفرنس میں حیران کن اور مضحکہ خیز باریں کیں، وزرا خط پڑھ لیتے ہیں تو شاید مناسب ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ظلم، جبر اور فسطائیت کے دور میں بھی پارٹی کو نہیں توڑا جاسکا۔ تحریک انصاف اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹی ہے اور نہ ہٹے گی۔ ناحق سیاسی قیدیوں کی رہائی اولین ترجیح ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ورکر ایک منٹ کیلئے بھی جیل میں رہے۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق ہونیوالی تحقیقات نہیں مانتے، کروڑوں عوام انصاف چاہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *