صائم اور فخر کی جوڑی بنتی ہے تو دنیا کی خطرناک جوڑی ہوگی، کامران اکمل

کامران اکمل نے کہا ہے کہ اگر صائم اور فخر کی جوڑی بنتی ہے تو دنیا کی خطرناک جوڑی ہوگی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ فخر زمان کو واپس آنے سے کوئی نہیں روک سکتا وہ ایک ٹوئٹ کی وجہ سے پھنس گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ، پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف نہیں بول سکتا ، دوسری ٹیموں پر فخر زمان کا پریشر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کی انجری ہمارے لئے نقصان دہ ہے ،  وہ اگر فٹ نہیں ہوتا تو دوسرے لڑکوں کو تیار کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ اگر صائم ایوب اور فخرزمان کی جوڑی بنتی ہے تو دنیا کی خطرناک جوڑی ہوگی۔

editor

Related Articles