پی ٹی آئی قیادت نے آرمی چیف سے ایک بار پھر وہی پرانے گلے شکوےکیئے: رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی قیادت نے آرمی چیف سے ایک بار پھر وہی پرانے گلے شکوےکیئے: رانا ثناءاللہ

مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پشاور میں سیاسی جماعتوں کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کیساتھ اجلاس کی دعوت دی گئی تھی اور پی ٹی آئی قیادت کی آرمی چیف سے الگ ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے آرمی چیف اور تحریکِ انصاف قیادت کے مابین پشاور ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پی ٹی آئی قیادت سے الگ ملاقات ہوئی اور پی ٹی آئی والوں نے ایک بار پھر آرمی چیف کے سامنے وہی پرانے گلے شکوے کیے ہیں۔

رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے لوگوں نے اس بات چیت کو بھی مذاکرات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ سنگجانی میں جلسہ ملتوی کرانے کیلئے ان لوگوں کی بات چیت ہوئی تھی۔ مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا تحریری مطالبہ میڈیا میں نہ آتا توہماری پریس کانفرنس بھی نہ ہوتی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کہہ چکے 9مئی پربات کرنے سے پہلے معافی مانگیں۔ پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ہم بھی تحریک انصاف کوتحریری طور پر جواب دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *