پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعلی محمد خان نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہی تمام مسائل کا حل ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کے دوران رہنماء پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں مگر وفاقی سرکار نے مذاکرات کو بھی دیوانی کیس بنا دیا ہے۔
تمام مسائل کے حل کے لئے جادو کی ایک ہی کنجی ہے اور وہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات حکومت کے سامنے ہیں ، ہمارے مطالبات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی واقعات کی انویسٹی گیشن شامل ہے۔
علی محمد خان کا مزیدکہنا تھا کہ9 مئی کا جس پر الزام ہے وہ خود کہہ رہا کہ میرا دامن صاف ہے، بانی پارٹی خود کہہ رہے ہیں کہ مجھے انصاف چاہیے، بانی پی ٹی آئی کہہ رہے کہ فوجی عدالت نہیں مجھے سول کورٹ میں جوڈیشل ٹرائل چاہیے۔