ملک کے چند شہروں میں بارش اور برف باری کا کا امکان

ملک کے چند شہروں میں بارش اور برف باری کا کا امکان

ملک میں شدید سردی کاراج برقرار ، چند شہروں میں بارش اور برف باری  کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا ۔ مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برف باری پڑ ے گی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دُھند ، موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کیلئے بند

چاغی، نوکنڈی، دالبندین، کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش ہو گی ۔ لاہور،شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان اور خانپورمیں دھند چھا ئی رہے گی ۔

بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال،وہاڑی،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے، مری، گلیات اورگرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

سکھر، بینظیر آباد، شکار پور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیرپور، ٹنڈو جام اور گرد و نواح میں دھند رہنے کا امکان ہے،بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، نو شہرہ، مردان، صوابی میں دھند کا راج رہیگا ۔ گلگت بلتستان میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہے گا۔

آزادکشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ لاہورمیں سردی کا راج برقرارہے اور درجہ حرارت 8ڈگری ریکارڈ کیا گیاہے،دھندکے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے شہر میں سردی کا احساس مزید بڑھادیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیاگیا، آج دوپہر 2 بجے طلب

لاہورمیں فضائی آلودگی 161ریکارڈکی گئی ہے جبکہ فضائی آلودگی میں شہر لاہور چوتھے نمبر پرہے۔ اپردیر میں ہلکی بارش اور برف باری ہوئی ہے،ڈوگدرہ،گوالدئی اور کوہستان میں بھی بارش ہوئی ہے، بارش اور برف باری کے باعث سرد ی کی شدت بڑ ھ گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *