پاکستان کا ‘پیس مشن’ کامیاب: ایران کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اپیل پر جنگ بندی کا اعلان

پاکستان کا ‘پیس مشن’ کامیاب: ایران کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اپیل پر جنگ بندی کا اعلان

 مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور جنگی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں۔  ایران نے باضابطہ طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے کی گئی ‘امن اپیل’ کو قبول کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے تہران سے جاری ایک اہم بیان میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے “پاکستانی بھائیوں” کی جانب سے خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایران نے اعلان کیا ہے کہ اگر اس کے خلاف حملے روک دیے جاتے ہیں، تو ایرانی مسلح افواج اپنی تمام دفاعی کارروائیاں فوری طور پر بند کر دیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی درخواست پر، ایران نے اگلے دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کے محفوظ گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایران نے امریکی صدر کی جانب سے ایران کی 10 نکاتی تجویز کو مذاکرات کی بنیاد تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، جس کی راہ پاکستان نے ہموار کی تھی۔

عالمی میڈیا اس پیش رفت کو پاکستان کی حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی جیت قرار دے رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی بصیرت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مضبوط سفارت کاری نے ایک ایسے وقت میں راستہ نکالا ہے جب دنیا ایک بڑے ایٹمی تصادم کے دہانے پر کھڑی تھی۔ ایران کی جانب سے ان دونوں شخصیات کا نام لے کر شکریہ ادا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کا سب سے بڑا ضامن بن کر ابھرا ہے۔

اس اعلان کے فوراً بعد عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے اور خام تیل کی قیمتوں میں استحکام آ رہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان کی فراہم کردہ اس دو ہفتوں کی مہلت کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا، جس سے خطے میں مستقل امن کی بنیاد پڑے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا ‘امن مشن’ مکمل طور پر کامیاب، امریکہ اور ایران کا جنگ بندی اور ڈیڈ لائن میں توسیع کا اعلان

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *