ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں موجود 1، 1 ارب ڈالر کے دو ڈپازٹس کو جنوری 2025 میں ختم ہونے والی مدت کے بجائے مزید ایک سال کے لیے برقرار رکھنے کی تصدیق کر دی ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق، یہ اقدام پاکستان کی مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رواں ماہ کے آغاز میں ان قرضوں کے رول اوور کیے جانے کی خوشخبری دی تھی۔
یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک اہم اقتصادی سہولت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔