کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 114 ہزار 960 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جس کے ساتھ ہی انڈیکس نے 114 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 658 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 113 ہزار 836 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 11 پیسے کی کمی آئی، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 86 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 75 پیسے پر آ گیا۔