190 ملین پائونڈ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو سزا، عطا تارڑ کا ردعمل آگیا

190  ملین پائونڈ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو سزا، عطا تارڑ کا ردعمل آگیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے عمران خان کو 190 ملین پائونڈ میں سزا پر اپنا ردعمل دیتےہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈ ل بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’’پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے سیکنڈل کا انجام آگیا ۔ 190پاؤنڈ میگا کرپشن میں عمران خان کی منافقت اور کرپشن کو بے نقاب کرتا ہے وہ شخص جو دوسر وں پر کرپشن کا الزام لگاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاوئونڈ کیس ؛ عمران خان کو 7 سال کی سزا، تحریری فیصلہ جاری

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آج خود کرپشن کے سب سے بڑے سیکنڈل میں سزا یافتہ ہو گیا ، بانی پی ٹی آئی فیصلے کے بعد ملکی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو ثابت ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنایا گیا، عمران خان کو 14 اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس پر سماعت کی، ملزمان کی حاضری مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 6، 6 ماہ کی قید بھگتنا ہوگی۔

فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کو بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اس حوالے سے عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا تھا ، جبکہ کیس کی سماعت کے لیے بانی تحریک انصاف عمران خان ، اہلیہ بانی تحریک انصاف بشریٰ بی بی ، بیرسٹر گوہر،شعیب شاہین اڈیالہ جیل پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں میں سویلنز ٹرائل کا مقدمہ پیر تک ملتوی

راولپنڈی پولیس کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے ، پولیس نے اڈیالہ جیل کے اطراف میں سخت سکیورٹی اقدامات کیے ہیں، جن کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر اور ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کررہے ہیں ۔ یاد رہے کہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا گیا فیصلہ 3 مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *