ضلع خیبر: تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی، 5 خوارج ہلاک، ایک گرفتار

ضلع خیبر: تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی، 5 خوارج ہلاک، ایک گرفتار

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے خیبر ڈسٹرکٹ کے علاقے تیراہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔پانچ خوراج ہلاک کردیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر کاروائی کی، جس کے نتیجے میں خارجی رنگ لیڈر عابد اللہ تراب سمیت پانچ خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آپریشن میں ایک خوارج کو گرفتار بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں استعمال ہو رہا تھا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *