Skip to content
روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کمی ہوئی۔
انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 71 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک کی نسبت ڈالر اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں قیمت 280 روپے 99 پیسے پر پہنچ گئی۔