خیبرپختونخوا حکومت کا نگران دور حکومت میں بھرتی کیے گئے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا نگران دور حکومت میں بھرتی کیے گئے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دورِ حکومت میں بھرتی کیے گئے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں نگران دور حکومت میں بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر ہے کہ صوبائی حکومت نے ہزاروں سرکاری اہلکاروں کو نوکری سے نکالنے کیلئے قانون تیار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا ملازمین بل 2025اسمبلی ایجنڈے میں شامل ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق اطلاق 22جنوری 2023سے 29فروری 2024 کے دوران بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین پر ہوگا۔ تاہم اس دوران بچوں ، اقلیتی کوٹہ کیساتھ کمیشن سے بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین کا استثنیٰ حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے سرکاری ملازمین کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی خوشخبری

نگران دور کے ملازمین کو رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 7رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے۔ ان ملازمین سے متعلق کمیٹی کا فیصلہ حتمی تصور ہوگا اور تمام ادارے بھرتیوں سے متعلق رپورٹ 30دن کے اندر مرتب کریں گے۔اس بل کا مقصدنگران دور کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دینا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *