سعودی ریال سستا ہوگیا

سعودی عرب میں سعودی ریال سستا ہوگیا۔

سعودی عرب میں آج پاکستانی روپے اور بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت میں کم ہوگئی جبکہ بھارتی روپے کے مقابلے میں اس کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال کی قیمت ایک پیسے کی کمی کے ساتھ 74.30 روپے ہوگئی۔ اسی طرح بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں بھی ریال کی قیمت 8 پویشہ کم ہوکر 32.48 ٹکے پر پہنچ گئی۔ بھارتی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کا نرخ 23.09 روپے تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں تین دن میں بڑا اضافہ ہو گیا

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنے ایک ارب ڈالر کے دو ڈپازٹس کے رول اوور کی تصدیق کر دی۔

اس فیصلے کے مطابق یو اے ای نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے دو ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کا اعلان کیا ہےجو کہ جنوری 2025 میں میچور ہو رہے تھے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رول اوور پاکستان کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو مالیاتی استحکام کے لحاظ سے مددگار ثابت ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رواں ماہ کے اوائل میں اس قرض کے رول اوور کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا تھا اور اس کی تفصیلات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شیئر کیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ان کی ملاقات کے دوران، النہیان نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی اور 2 ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی بھی رول اوور کر دی، جو جنوری میں واجب الادا تھے۔

editor

Related Articles