اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تعیناتی کے عمل میں چیف جسٹس کیوں خاموش رہے؟ انتہائی احسن اقدام

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تعیناتی کے عمل میں چیف جسٹس کیوں خاموش رہے؟ انتہائی احسن اقدام

اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 2 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کے  معاملہ پر چیف جسٹس خاموش رہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ہائی کورٹ اسلام آباد کیلئے ججز نامزدگیوں کے معاملے پر خاموش رہے، چیف جسٹس پاکستان کے خاموش رہنے کی وجہ نامزدگیوں میں شامل ایک امیدوار تھے جن کی ان کے ساتھ رشتہ داری تھی۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججز کی تعیناتی کی منظوری

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمشن ممبران کو کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تعیناتی ووٹنگ میں حصہ نہیں لوں گا۔ کمشن ممبران نے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ بھیجے گئے ناموں میں میرا ایک رشتہ دار ہے۔

ممبران نے نام پوچھنے کی کوشش کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ ووٹنگ کے دوران نام لینا بھی مناسب نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *