فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس بیس (بی ٹی بی) کو وسیع کرنے اور ریونیو کو متحرک کرنے میں مدد کے لیے ڈیٹا گورننس آفس قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس بیس (بی ٹی بی) کو وسیع کرنے اور ریونیو کو متحرک کرنے میں مدد کے لیے ڈیٹا گورننس آفس بنایا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی منظور شدہ ڈیٹا گورننس اور انفارمیشن سیکیورٹی پالیسی کے مطابق، ڈیٹا گورننس آفس ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی کے تحت بنایا گیا ہے۔
ڈیٹا گورننس آفس کے قیام کے بعد، چیف (چیف ڈیٹا مینجمنٹ اینڈ گورننس) ڈیٹا گورننس پالیسی اور ڈیٹا مینجمنٹ اور استعمال بشمول تجزیات کے نفاذ کو یقینی بنائے گا۔
چیف (چیف ڈیٹا مینجمنٹ اینڈ گورننس) ڈیٹا گورننس پالیسی کے مطابق ڈیٹا کی فراہمی کے لیے ایف بی آر کے تمام ونگز/فیلڈ دفاتر کے ساتھ کوآرڈینیشن/رابطے میں مصروف ہوں گے اور ڈیٹا مینجمنٹ میں جدید عوامل بشمول مصنوئی زہانت اور ایم ایل ٹولز شامل ہیں۔
ایف بی آر سے معلومات اور ایم آئی ایس رپورٹس کی ترقی کے لیے تمام درخواستیں چیف (ڈیٹا مینجمنٹ اینڈ گورننس) کے ذریعے بھیجی جائیں گی۔